آئلی سکن کے آئل کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تازگی اور نکھار کے لیے زبردست گھریلو ماسک

جن لوگوں کی سکن آئلی ہوتی ہے ان کو بار بار کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔جیسے بار بار دانے نکلنا،کیل مہاسے اور پھنسیاں ہونا عام بات ہے ۔اگر آپ اپنی آئلی سکن کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کر یں توآپ ان ساری مشکلات سے چھٹکاراپاسکتے ہیں ۔ جس سے آپ بے حد خوبصورت ہوجائیں گے۔یہاں پرمیںآپ کے لیے دو ایسے ماسک لے کر آئی ہوں جن کے استعمال سے آپ کی سکن کا آئل آہستہ آہستہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے چہرے کی تازگی اور گلابی پن بھی لوٹ آئے گا ۔

مزید پڑھیں  Best Summer Food in Urdu Garmi...

ملتانی مٹی : ایک کھانے کا چمچ
دودھ : ایک کھانے کا چمچ
سرکہ : ایک کھانے کا چمچ

ترکیب اور طریقہ استعمال:
کسی برتن میں ملتانی مٹی ڈال کر اس میں دودھ اور سرکہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔جب یہ پیسٹ بن جائے تو اسے اپنے چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور خشک ہونے تک لگا رہنے دیں ۔جب خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھوکر اتار لیں ۔اس کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کا اضافی آئل بھی کم ہوجائے گا اور چہرے پر تازگی اور نکھار بھی آجائے گی ۔

مزید پڑھیں  جادوائی قہوہ سے تمام تھکاوٹ ختم ۔ رمضان میں آزمائیں

ملتانی مٹی میں زنک ،سیلکا،آئرن اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔زنک آئلی سکن میں آئل پیدا کرنے والے اینڈروجن نامی مادہ کو کنٹرول کرتا ہے۔سیلکاان خلیات کو صاف کرتا ہے جو زیادہ آئل بننے کی وجہ سے بند ہوجاتے ہیں جس سے خلیات کو آکسیجن صحیح طریقے سے نہیں ملتی جس کی وجہ سے بعد میں یہ دانوں اور ایکنی کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں ۔خلیات صاف ہونے سے آئل تو صاف ہوتا ہی ہے ساتھ ساتھ خلیات کو اچھے طریقے سے آکسیجن ملتی ہے اور جلد کچھ ہی دنوں میں نکھر نے لگتی ہے ۔

مزید پڑھیں  Wazan kam karne ke liye

میگنیشیم جلد میں سے آئل کو تیزی سے جذب کرنے میں اہم ثابت ہوتا ہے ۔دودھ میں لیکٹک ایسڈ اور وٹامن C کافی مقدار پائے جاتے ہیں ۔لیکٹک ایسڈ جلد کو سفید اور چمکدار بناتا ہے اور وٹامن C آپ کی خراب ہوئی جلد کو تیزی سے صحیح کرتا ہے۔اس کے علاوہ یہ ایک اچھا کلینزر ہونے کی وجہ سے جلد کی خلیات میں سے آئل کو مکمل طور پر صاف کر دیتا ہے۔سرکہ میں ایسڈک ایسڈ پایا جاتا ہے جو دانے اور ایکنی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے ۔

دوستوں سے شئیر کریں