آج کی بڑی خبر: پاکستان تحریک انصاف نگران وزیر اعظم کیلئے ناقابل یقین ناموں پر متفق ۔۔۔تفصیلات اس خبر میں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کئے ہیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے ذرائع کی جانب سے کہا ہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر


صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیرا عظم کے ناموں کیلئے تحریک انصاف نے دو ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنرا سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔ان ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی جلد خورشید شاہ سے ملاقات کرکے نام ان کے حوالے کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری نے کہا کہ لکھ کر دیتا ہوں کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے، آصف زرداری بھی ملک چھوڑ دیں گے اور اگر احد چیمہ نے اپنی زبان کھول دی تو شہباز شریف بھی ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت یا عبوری حکومت کے لیے اگر میرے ذہن میں کوئی اُمیدوار ہے تو وہ چودھری نثار علی خان ہیں۔لیکن کاش وہ اتنے پُر اعتماد ہوتے کہ ان کو وگ کی ضرورت نہ پڑتی۔چودھری نثار علی خان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہونا کون سی بُری بات ہے۔ میں ذاتی طور پر اس بات کا قائل ہوں کہ ہر ہفتے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان کو کھانے پر بیٹھنا چاہئیے۔ میں حیران ہوں کہ یہ لوگ آپس میں کیوں نہیں ملتے؟۔ (ف،م)

مزید پڑھیں  Lenovo ne saste Tabs launch kar diye


دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments