urdu tv online

آزادی مفت میں نہیں ملتی بلکہ اس کی قیمت چکانا پڑتی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آزادی مفت میں نہیں ملتی اس کے لیے دھرتی کے بیٹے قربانیاں دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی اور فلسطین کی کاز کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر ایشو کے ساتھ مسئلہ فلسطین کا بھی حل چاہتا ہے، دونوں ایشوز کو پاکستانی عوام کی ایک جیسی سیاسی و اخلاقی حمایت حاصل ہے، ہم کشمیر و فلسطین پر اپنے اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے، نام نہاد قبضے کی حقیقت سے قطع نظر اصولی موقف پر قائم ہیں۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے شہید ہونے والے دوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج جوہم آزاد ہیں اپنے بیٹوں کی قربانیوں کی وجہ سے ہیں، آزادی مفت میں نہیں ملتی بلکہ اس کی قیمت چکانا پڑتی ہے، ہمارے بہادر بیٹے آزاد دھرتی کے لیے قربانیاں دیتے ہیں جب کہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  عاصمہ جہانگیر کی وفات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی میدان میں آگئیں