آنکھوں میں سُہانے سپنے سجائے 11 سو کلومیٹر کا سفرطے کرنے والے آدمی کو بالآخر محبت کی بجائے یہ شدید پھینٹی مل گئی، لیکن کیوں؟ جان کر ہی تمام مرد توبہ کر لیں گے

آپ نے بڑے بڑے عاشقوں کے قصے سنے ہونگے لیکن ایسے بدنصیب عاشق کا تذکرہ شائد کبھی نہیں سنا ہو گا جو 1100 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے محبوبہ کا دیدار کرنے کیلئے پہنچا اور پھر ڈھیر ساری پھینٹی کھا کر واپس آ گیا۔

میل آن لائن کے مطابق وسطی چین سے تعلق رکھنے لیو نامی شخص کی ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعے ینان صوبے کے شہر فویان سے تعلق رکھنے والی خاتون دوعان سے ہوئی تھی۔ جلد ہی وہ دوعان کے حسن پر ایسا فریفتہ ہوا کہ اس سے ملنے کیلئے بے چین ہو گیا ، جس پر دوعان نے بھی اسے اپنے شہر آنے کی دعوت دے ڈالی ۔
محبوبہ کا اشارہ ملنے پر لیو کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور اس نے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدا اور ہزار کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر کے اس سے ملنے کیلئے پہنچ گیا۔ بدقسمتی سے اسی دوران دوعان کے شوہر کو بھی خبر ہوچکی تھی کہ وہ انٹرنیٹ پر کسی سے پیار کی پینگیں بڑھا رہی ہے اور اب وہ اسے ملنے آرہا ہے۔ غصے سے آگ بگولا شوہر نے اپنے دوستوں کو اکٹھا کر لیا اور جونہی لیو اس کے علاقے میں پہنچا تو سب نے مل کر اسے دبوچ لیا۔

مزید پڑھیں  ’’ آپ فرید کورٹ جانا چاہتی ہیں۔۔۔۔؟‘‘ نواز شریف نے معروف خاتون صحافی ’ کِم بارکر‘ کو کس طرح اور کیوں اجمل قصاب کے گاؤں بھیجا تھا؟ چکرا دینے والا انکشاف ہوگیا

اس کے بعد بدنصیب عاشق کے ساتھ جو ہوا اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ دوعان کے شوہر اور ساتھیوں نے لیو کو بیچ چوراہے ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا اور پھر سب مل کر کوڑوں ، ڈنڈوں اور بیلٹوں سے اسے پیٹنے لگے۔ اس کے جسم کے ہر حصے کو پیٹا گیا اور اس دوران درجنوں کی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے جو اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ چینی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو ہر کوئی دیکھ رہا ہے، جس پر کوئی افسوس کر رہا ہے تو کوئی اسے عبرت کا سامان قرار دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں  امریکی خاتون نے آن لائن قرآن کریم حفظ کرلیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments