آپ کی فلائٹ مس ہوجائے تو یہ طریقہ استعمال کرکے دوران پرواز ہوا میں ہی جہاز میں داخل ہوسکتے ہیں

اگرچہ چلتی بس میں بھاگ کر سوار ہو جانا بھی کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں، لیکن بلند مقام سے چھلانگ لگا کر اڑتے ہوئے ہوائی جہاز میں جا گھسنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ یہ بات ہے تو ناقابل یقین لیکن جب ویڈیو کی صورت میں ثبوت بھی موجود ہو تو ماننا ہی پڑے گا۔ مہارت اور جرات کا یہ حیرت انگیز کارنامہ سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے دو مہم جوﺅں نے سرانجام دیا ہے اور اس خوفناک مہم جوئی کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کر رکھا ہے۔
دی مرر کے مطابق فریڈ فوگن اور ونس ریفٹ نامی یہ دونوں مہم جو ’ونگ سوٹ فلائنگ‘ کے ماہر ہیں۔ وہ چمگادڑ کے پروں جیسا مخصوص لباس پہن کر ہزاروں فٹ بلند مقامات سے چھلانگ لگا کر زمین پر بحفاظت لینڈ کرنے کا مظاہرہ کئی بار کرچکے ہیں۔ اب کی بار انہوں نے ایک بلند پہاڑ سے چھلانگ لگا کر اڑتے ہوئے ہوائی جہاز میں داخل ہونے کا مظاہرہ بھی کر ڈالا ہے۔

 اس ہوائی جہاز کو پائلٹ فلپ بوویئر اڑارہے تھے جبکہ ان کے ساتھ یویس رووسی نیویگیٹر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فریڈ اور ونس یکے بعد دیگر ہزاروں فٹ بلند پہاڑ سے کودتے ہیں اور فضا میں تیرتے ہوئے ہوائی جہاز کی جانب بڑھتے ہیں۔ ان کے قریب پہنچنے پر پائلٹ طیارے کا رُخ قدرے نیچے کی جانب کرلیتا ہے تاکہ اس کے کھلے ہوئے دروازے سے وہ اندر داخل ہوسکیں۔ انتہا درجے کی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے پہلے فریڈ اڑتے ہوئے طیارے میں داخل ہوتا ہے اور چند لمحے بعد اس کے پیچھے ونس بھی اسی طرح طیارے کے اندر پہنچ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں  دبئی کے حکمران محمد بن راشد المکتوم کی جوان بیٹی ’’ شہزادی شیخہ لطیفہ‘‘ جیل سے فرار ، اتنے بڑے حکمران کی بیٹی جیل میں کیسے پہنچی تھی؟ ایک ویڈیو نے پوری دنیا دنگ رہ گئی

فریڈ اور ونس نے اس خطرناک کرتب کو سرانجام دینے کے لئے 100 سے زائد بار ریہرسل کی تھی۔ ان کا ساتھ دینے والے پائلٹ اور نیویگیٹر نے بھی حیران کن مہارت کا ثبوت دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر ان کی ویڈیو دیکھنے والے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرپارہے ہیں اور اسے خطرناک ترین کرتب قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں  یہ کام کرو ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی۔۔۔۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ دھمکی کہاں سے مل گئی؟ دنگ کر دینے والی خبر آ گئی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments