”آ صف زرداری اور نوازشریف کے درمیان نجم سیٹھی کے گھر میں ملاقات ، ملک ریاض کی بھی شرکت، کیا معاملات طے پائے ۔۔؟ معروف صحافی کے انکشافات نے ملکی سیاست میں تہلکہ برپا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک ) ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہو نے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد اب انتخابی مہم کیلئے میدان میں اتر چکی ہیں تاہم ایسی صورتحال میں سینئر صحافی ہارون رشید نے انتہائی تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاہے ۔

مزید پڑھیں  چوہدری نثار مجھے کیوں پارٹی سے نکلوانا چاہتے ہیں۔۔۔۔سینئر لیگی رہنما نے صاف صاف بتا دیا

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام ’تھینک ٹینک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون رشید کا کہناتھا کہ ایک ماہ قبل آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان نجم سیٹھی کے گھر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں پراپرٹی ٹائیکون بھی موجود تھا۔ ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملاقات کے دوران آئندہ مل کر حکومت بنانے کے بارے میں بات چیت کی ہے ۔ ہارون رشید کا کہناتھا کہ میں سنی سنائی بات نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ کنفرم ہے اور اس کے غلط ہونے کا کوئی چانس ہی نہیں ہے ۔(ع،ع)

مزید پڑھیں  مریم بی بی یہ شرم تمہیں اُس وقت کیوں نہیں آئی تھی جب۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عامر لیاقت تو اگلے پچھلے سارے حساب چکانے پر آگیا ، مریم نواز پر ایک اور کاری وار

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments