ائیر پورٹ پر پکڑے جانی والی ماڈل کا دوست بھی گرفتار کرلیا گیا۔۔۔تعلق اس خاندان سے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

لاہور (نیوز ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 9 کلوہیروئن کے ساتھ پکڑی گئی غیر ملکی خاتون سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام حساس اداروں سے ایک ایک قابل ا فسر کا نام شامل کرنے کے لئے فہرستیں طلب کرلی گئیں جبکہ خاتون کے موبائل ڈیٹا نے تفتیش کا رخ تبدیل کردیا ہے تاہمجے آئی ٹی تفتیش کرے گی کہ گوجرانوالہ اور گجرات کے رہائشی اور اس غیر ملکی خاتون سے روابط رکھنے والے دیگر ملزم ابھی تک کیوں گرفتار نہیں کئے گئے۔دوسری جانب کسٹمز انوسٹی گیشن ٹیم نے مافیا کے ایک اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔ گوجرانوالہ سے پکڑے گئے ملزم شعیب کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس نے ملزم ٹیریسا کے لئے کرائے کا گھر لے رکھا تھا اور دو دن تک ملزمہ وہاں پر رہی تاہم ٹیریسا کو ہیروئن سے بھرا بیگ لاہور کے ایک شہری نے دیا تھا جس کی گرفتاری کے لئے کسٹمز حکام چھاپے ماررہے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اسد درانی کے مشکل وقت میں ایسی شخصیت ان کے حق میں اٹھ کھڑی ہوئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ، حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو کر یہ خبر پڑھیں