اب ہمارے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔۔۔اہم ترین پاکستانی ادارے کے چیئرمین نے اعلان کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین نادرا عثمان مبین نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں ہفتہ اور اتوار کو بھی دفاتر کھولے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق چیئرمین عثمان مبین نے شہر کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا اور سائلین سے مسائل پوچھے اور عوامی مشکلات پر اعلیٰ افسران

کو طلب کرلیا۔چیئرمین نادرا نے تمام نادرا سینٹرز کو 12 گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سائلین سے ایسا سلوک قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جاسکتا۔چیئرمین نادرا نے ہفتہ اور اتوار کو بھی نادرا سینٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کا حکم دیا۔چیئرمین نادرا نے ڈیفنس میگا سینٹر کے تمام عملے کو تبدیل کردیا اور عوامی شکایات پر 4 سینٹرز کے انچارج کو معطل کردیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل چیئرمین نادرا عام سائل بن کر سائٹ میں واقع میگا سینٹر پہنچے اور طویل قطار میں کئی گھنٹے کھڑے رہے۔اس موقع پر طویل مشاہدے کے بعد چیئرمین نادرا نے شہریوں کو دانستہ تنگ کرنے اور ذمے داری سے غفلت برتنے والے عملے کے ایک فرد کو معطل جبکہ دوسرے کو برطرف کرنے کا حکم دیا۔گزشتہ ایک اور خبر کے مطابق دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ملک کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ضمن میں پاکستان پوسٹ آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 200 ڈاک خانوں

مزید پڑھیں  مسلم لیگ ن پنجاب کیلئے نیا امتحان ، ایک ساتھ 8اراکین اسمبلی منحرف،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان

میں شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنانے کے لیے ملک بھر سے مختلف 200 ڈاک خانوں کا انتخاب کیا گیا ہےاوراس سہولت کو بتدریج تمام ڈاک خانوں تک بڑھایا جائے گا۔ اس معاہدے کی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو توسیع اور وسیع کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اب مزید 200 کاونٹرز کو پوسٹ آفس میں قائم کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا اقدام کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانا ہے، یہ ایک انقلابی قدم ہے جو لوگوں کی سہولت اور آسان رسائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جب کہ ایسے تمام کاونٹرز پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کے علاوہ ہر قسم کی پراسسنگ کریں گے۔چئیرمین نادرا عثمان مبین عام آدمی کا روپ دھارکر مختلف سینٹرز پہنچے تو عملے کے ناروا سلوک کا انکشاف ہوا، چیئرمین نے خاتون ملازمہ کو برطرف جبکہ دو افسران کو معطل کر دیا۔عوامی شکایات کا اثر، چیئرمین نادرا عثمان مبین نے بھیس بدل لیا۔ کچھ ماہ پہلے ہی کھولے جانے والے سائٹ نادرا میگا سینٹرز پر قطار میں کھڑے ہو کر کاؤنٹرز تک پہنچے جہاں دو کاونٹرز پر عملہ ہی نہیں تھا۔چئیرمین نے شناختی کارڈ کیلئے درخواست دی تو وہ مسترد کر دی گئی۔ عثمان مبین نے عملہ کی عدم حاضری اور شہریوں سے ناروا سلوک پر دو افسران کو معطل کر دیا۔(ذ،ک)

مزید پڑھیں  Nikah ka asal mamla

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments