اتحادی ممالک کو ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دینا چاہیے، پاکستان

urdu tv onlineپاکستان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اتحادی ممالک کو ایک دوسرے کو نوٹس نہیں  دینا چاہیے، نوٹس ان عناصر کودینا چاہیے جو افغانستان میں منشیات کی پیداوار اورکرپشن میں اضافہ کررہے ہیں،افغانستان میں داعش کی جڑیں مضبوط کرنے کےذمہ دارو ں کوبھی نوٹس دینا چاہیے. ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ڈاکٹر فیصل نے امریکی نائب صدر ریکس ٹلر سن کے پاکستان کو نوٹس دینے کے بیان پر اپنے ردعمل میں واضح کیا ہے کہ امریکی نائب صدر کا بیان حالیہ ملاقاتوں کی بات چیت سے متضاد ہے.اتحادی ممالک کو ایک دوسرے کو نوٹس نہیں  دینا چاہیے. نوٹس ان عناصر کو دینا چاہیے جو افغانستان میں منشیات فروخت کرتے ہیں. انہیں بھی نوٹس ملنا چاہیے جو افغانستان میں منشیات کی پیداوار اورکرپشن میں اضافہ کررہے ہیں. افغانستان میں داعش جڑیں مضبوط کررہی ہے. افغانستان میں داعش کے تلسط کے کے ذمہ دارو ں کو نوٹس دینا چاہیے. فریقین کی توجہ باہمی امن کے فروغ کی جانب ہونی چاہیے. ترجمان نے کہاکہ اتحادی ملک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیا کرتے. نوٹس انہیں ملنا چاہیے جن کی افغانستان میں حکومتی عملداری کم ہورہی ہے.

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وہ دن جب بے نظیر بھٹو نے اپنی شادی کے دن سٹیج پر ایک ایسا کام کردکھایا کہ آصف علی زرداری ان کا منہ تکتے ہی رہ گئے تھے