اداکارہ عائشہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی: 

نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ روزمیجر عقبہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں دونوں کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق خوبرو اداکارہ عائشہ خان گزشتہ روز میجر عقبہ ملک کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں دونوں کا نکاح  اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے لیکن خوشگوار ماحول میں انجام پایا۔

مزید پڑھیں  بدلتا ہوا سعودی عرب۔۔۔ماڈلنگ میں قدم رکھنے والی یہ پہلی سعودی خاتون در اصل کون ہیں؟ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

نکاح کے روز عائشہ خان سنہرے اور ہلکے ہرے رنگ کے غرارے میں کسی شہزادی سے کم نہیں لگ رہی تھیں جبکہ میجر عقبہ ملک بھی سنہری اور سفید رنگ کی شیروانی میں راجکمار لگ رہے تھے۔

دونوں کے نکاح کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ ان کے چاہنے والوں نے عائشہ اور عقبہ کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں  شاہ رخ خان کی بیٹی کس پر مرمٹی ہے کھلاڑی کا نام بھی سامنے آگیا

اس سے قبل عائشہ خان کی رسم حنا اور مایوں کی تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔ عائشہ کی مہندی کی تقریب میں ان کے دوست حمزہ علی عباسی پیش پیش رہے تھے جبکہ عقبہ اور عائشہ کے رقص نے تقریب میں چار چاند لگادئیے تھے۔

مزید پڑھیں  ’’ ماں ہو تو ایسی ‘‘ میشا شفیع کے الزامات ۔۔۔۔۔ علی ظفر کی والدہ نے میدان میں آتے ہی واضح اعلان کر دیا

واضح رہے کہ کئی برسوں تک شوبز پر حکمرانی کرنے والی عائشہ خان نے شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیاتھا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments