”ازدواجی تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے شوہر کے جسم کے اس حصے کو پہلے دھویں اور پھر۔۔۔

ایران میں سرکاری ٹی وی نے اپنے ایک سماجی پروگرام میں خاتون مہمان کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر معذرت پیش کی ہے۔ خاندانی امور کی ماہر خاتون نے ازدواجی تعلقات کی اصلاح پر روشنی ڈالتے ہوئے بیویوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ گرم پانی سے اپنے شوہروں کے پائوں کو دھوئیں اور پھر ان کے پاں کو بوسہ دیں۔ مہمان خاتون کی اس بات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں  ٹچ اسکرین بچوں کے لیےکس حد تک خطرنک ؟جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

تفصیلات کے مطابق مذکورہ “مذہبی خاتون شخصیت” نے یزد صوبے کے ٹیلی وڑن پر پروگرام کے دوران خواتین کو نصیحت کی کہ “وہ برتن میں دودھ اور گلاب لے کر اس سے اپنے شوہروں کے پائوں کو دھوئیں ، ان کا مساج کریں اور پھر دونوں پائوں کو بوسہ دیں۔ اس عمل سے ازدواجی تعلق مضبوط کرنے اور دل میں گھر کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ ہو گا”۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ “ایسا کرنے کے بعد آپ تقریبا ایک ماہ تک محبّت کے مظہر اور تنائو میں کمی ملاحظہ کریں گی اور مسائل بھی آپ سے دور رہیں گے”۔

مزید پڑھیں  Story of Double Shah, Double Shah Scamme...

خاتون مہمان کے مطابق “یہاں تک کہ اگر کسی کا شوہر منشیات کا عادی بھی ہے تو وہ اس عمل کو کرے اور پھر اپنی زندگی میں ہی معجزہ دیکھ لے”۔پروگرام نشر ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردود عمل سامنے آئے۔ اس مہم نے سرکاری ٹی وی کو سرکاری طور پر معذرت پیش کرنے پر مجبور کر دیا۔ ٹی وی انتظامیہ نے ایک بیان میں شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ سماجی امور کے پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے اس کے مواد کا خاص خیال رکھا جائے گا تا کہ خواتین کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں  ایک شوہر بیوی کو کیسے خوش رکھ سکتا ہے؟ ا...

دوستوں سے شئیر کریں