اسحاق ڈار کے ضامن نے احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کر دیا

urdu tv online

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے ضمانتی مچلکے اور جائیداد قرقی کے ا حتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وزیر خزانہ کے ضامن کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی وقار کے پیش نظر اسحاق ڈار مسلسل عدالت کے روبرو پیش ہورہے تھے لیکن احتساب عدالت نمبر 1 نے غیر قانونی طو رپر ملزم اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے بعد ازاں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ریحان بشیر کو اپنا ناظر مقرر کیا گیا ۔ 23 اکتوبر 17 ء تک مسلسل احتساب عدالت کے رو برو پیش ہونے کے باوجود ملزم کی میڈیکل بنیاد پر دائر کی گئی درخواست بھی مسترد کردی ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست جس میں احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر خان اور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کو فریق بنایا گیا ہے ، استدعا ہے احتساب عدالت کے 14 دسمبر کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے سمیت کارروائی روکاجائے ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آج کی سب سے بڑی خبر : نامور پاکستانی شخصیت کے خلاف نیب نے 85 پلاٹوں کا کیس کھول لیا ، مزید تفصیلات اس خبر میں