urdu tv online

اسحٰق ڈار کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

urdu tv online

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کو 17 جنوری تک مزید کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور لندن میں زیر علاج ہیں جب کہ مؤکل کا میڈیکل سرٹیفکٹ بھی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی عدم حاضری میں احتساب عدالت میں شہادتیں ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس لئے احتساب عدالت کو کارروائی سے روکا جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اسحاق ڈار اس ریفرنس میں واحد ملزم ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسحاق ڈار کارروائی سے بھاگ رہے ہیں۔ ہم عدالتی کارروائی سے بھاگنا نہیں چاہتے۔ وکیل قاضی مصباح نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار بیماری کے باعث بیرون ملک زیر علاج ہیں اور وہ نمائندے کے ذریعے ٹرائل چاہتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت کو 17 جنوری تک اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روکنے کا حکم امتناع جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 11 دسمبر کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  آج احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف کیا کارروائی ڈالی جانے والی ہے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی