اسرائیل نے ترکی کو خبر دارکر دیا ، کئی ترک شہری بھی گرفتار کر لیئے

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)قابض اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نمازادا کرنے والے3 ترک سیاحوں کوحراست میں لیا ہے جن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ انہیں پیر کو عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزنفیلڈ نے بتایا کہ پولیس نے 3 ترک باشندوں کو پرانے بیت المقدس میں بدنظمی پھیلانے ، پولیس اہلکاروں سے الجھنے اور ان سے مزاحمت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔عینی شاہدین کاکہناتھا کہ ترک شہریوں نے ایسے کپڑے پہن رکھے تھے جن پر ترکی کے پرچم بنائے گئے تھے۔قبل ازیں ترک خبر رساں ایجنسی نے ایک خبر میں بتایا کہ مسجد اقصیٰ سے گرفتار کیے گئے 3 ترک باشندوں میں سے 2 ترکی اور بیلجیم کی شہریت رکھتے ہیں۔ انہیں پولیس سے الجھنے، غیرقانونی مظاہرہ کرنے اور نظام عام میں خلل ڈالنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اوپیک اور روس کا آئندہ 10سے20 سال تک تیل پیداوار پر کنٹرول کرنے کا فیصلہ، منصوبے کی حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں