اس بار جو امیدوار مقررہ وقت کے بعد انتخابی مہم جاری رکھے گا اسے ۔۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن نے اب تک کا سخت ترین حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، خلاف ورزی کرنے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایات جاری کر دیں ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، خلاف ورزی کرنے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے اشتہارات پر23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب کے بعد پابندی ہوگی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کےانتخابی اخراجات کی جانچ پڑتال کافیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوارکیلئے اخراجات کی حد 40 لاکھ روپے ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کےامیدوارکیلئے انتخابی اخراجات کی حد 20 لاکھ روپے ہے اور انتخابی اکاؤنٹ کے علاوہ کسی اوراکاؤنٹ سے اخراجات کی اجازت نہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ امیدواروں کوہرصورت انتخابی اخراجات کی تفصیل دینی ہوگی اور تفصیلات ملنے کے 90 روزبعداکاؤنٹس کی جانچ پڑتاہوگی جبکہ حد سے زیادہ اخراجات کرنیوالے امیدوارکیخلاف کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کیا تھا کہ آئندہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 21 ہزار امیدواروں کے حلف نامے اور اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس مقصد کیلئےریٹرننگ افسران سے امیدواروں کے فارم بی طلب کر لئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تفصیلات شائع کرنے سے انتخابی عمل مزید شفاف ہوگا۔سیاستدانوں کے شدید تحفظات کے بعد الیکشن کمیشن نے 2013 کے امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹا دی تھیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق تفصیلات شائع کرنے سے انتخابی عمل مزید شفاف ہوگا۔سیاستدانوں کے شدید تحفظات کے بعد الیکشن کمیشن نے 2013 کے امیدواروں کی تفصیلات ویبسائٹ سے ہٹا دی تھیں۔ (ش۔ز۔م)

مزید پڑھیں  عمران خان کیا جانے کہ باپ بیٹی کارشتہ کیا۔۔۔ مریم نواز نےعمران خان کو کھر ی کھری سنادی

دوستوں سے شئیر کریں