اس سال یہ چیز پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔۔۔ماہر علم نجوم نے نیا ہنگامہ کھڑ ا کردیا

نیویارک(نیوز ڈیسک) ٹیری اور لنڈا جیمیسن نامی جڑواں بہنیں جنات کے ذریعے مستقبل کے بارے پیش گوئیاں کرنے کا دعوٰی کرتی ہیں۔ا نہوں نے نئے سال کے متعلق ایسی خوفناک پیش گوئی کر دی ہے کہ سن کر ہر کوئی خوفزدہ رہ جائے۔ ڈیلی سٹارآن لائن کو دیئے گئے انٹرویو میں دونوں بہنوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ”2018ءمیں دنیا بھر میں قتل و غارت اور دہشت گردی پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ جائے گی، سب سے زیادہ یورپ اور مغربی دنیا اس قتل غارت کے نشانے پر ہو گی۔ لندن، واشنگٹن، نیویارک اور دیگر بڑے مغربی شہروں میں دہشت گردی کی وارداتیں ہوں گے جنہیں ممکنہ طور پر روکا نہیں جا سکے گا۔لوگوں کو ابھی سے اس صورتحال کے لیے تیار ہو جانا چاہیے۔“ٹیری اور لنڈا نے یہ بھی کہا کہ ”دہشت گردی کی وارداتوں میں ٹرانسپورٹ سسٹم اور ایئرپورٹس کو بھی نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ جس طرح 2017ءمیں افریقہ میں خطرناک طاعون پھیلا ، 2018ءمیں ایسی ہی جان لیوا بیماریاں پوری دنیا میں پھیلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سمندری طوفان، سیلاب، زلزلے اور جنگلوں کی آگ جیسے تباہ کن قدرتی حادثات کی شرح بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔“ان کا کہنا تھا کہ ”2018ءمیں شمالی کوریا ایٹمی تجربات جاری رکھے گا اور امریکہ کے ساتھ اس کی کشیدگی اسی طرح رہے گی تاہم شمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کو ایٹمی میزائل کا نشانہ بنانے کا امکان نہیں ہے۔“ واضح رہے کہ دونوں بہنیں اس سے قبل لاس ویگاس اور نیویارک حملوں سمیت کئی واقعات کی پیش گوئی کر چکی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ جنات کے زیراثر ہیں اور انہی کے ذریعے پیش گوئیاں کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مردہ لوگوں سے بات چیت کرنے کا بھی دعویٰ کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن، لیڈی ڈیانا، جان لینن اور وائٹنے ہوسٹن سمیت کئی متوفی شخصیات سے بات کر چکی ہیں
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  عمران خان ہمارا لاڈلا نہیں بلکہ۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑوں کی بولتی بند ہو گئی