urdu tv online

افسوسناک خبر! مسافر بس ندی میںجا گری کئی افراد ہلاک ہو گئے

urdu tv onlineکولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا کے شہر راتناپورہ میں مسافر بس ندی میں گرنے کے باعث 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔سری لنکن پولیس کے مطابق شہر راتنا پورہ میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس یوٹرن کرتے ہوئے پھسل کر قریب ندی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 مسافر ہلاک اور 44 زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہناہے کہ متعدد کی حالت نازک ہے تاہم پولیس نے حادثے کے سبب سے متعلق بتایا کہ تاحال کوئی واضح اطلاع موصول نہیں ہو سکی کہ اصل میں حادثہ کس وجہ سے پیش آیا؟ جبکہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ واضح رہے کہ متاثرہ بس دارالحکومت کولمبو کی طرف محو سفر تھی ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شاہ سلمان کے ساتھ یہ چھوٹابچہ کون ہے؟تصویرنے ہلچل مچادی