افغانستان کا پاک فوج کیخلاف ایسا بیان، جان کر ہر پاکستانی آگ بگولا ہو جائے گا

کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان اور بھارتی حکام پاکستان اور پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور کراچی میں نقیب اللہ کی ہلاکت پر بھی افغان انٹیلی جنس ایجنسی ” این ڈی ایس“ کے سابق سربراہ میدان میں کود پڑے اور پاک فوج کیخلاف الزامات لگانا شروع کردیئے ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر این ڈی ایس کے سابق ڈائریکٹر اور پریڈنشیل پروٹیکشن سروس کے بانی رحمت اللہ نبیل نے الزام لگایا ہے کہ” کراچی میں نقیب اللہ محسود کو آرمی نے دہشتگردقراردے کر قتل کیالیکن جنوبی وزیرستان میں اس کی تدفین کے موقع پر پاک آرمی کے افسران روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کررہے ہیں“۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کراچی میں ملیر پولیس کے ایس ایس پی راؤانوار کی طرف سے مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب اللہ محسود کو مارا گیا لیکن سابق عہدیدار نے اس کا الزام بھی پاک فوج پر لگادیا جو کہ سراسر بے بنیاد اور لغو ہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ ’’ اسما الاسد ‘‘ در اصل کون ہیں اور دونوں نے گھر والوں سے چھپ کر شادی کیوں کی تھی ؟ دنگ کر دینے والا انکشاف ہوگیا