اللہ ایساوقت نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں، چوہدری نثار

اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی اور اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے روز مجھے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ہے، ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔

مزید پڑھیں  Urdu tv online Headlines | 12 Am | 9 June 2018

چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو، میں نے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست اور نہ ہی آئندہ کروں گا، اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ میری طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے جو 1985 سے میرے ساتھ رہا اور امید ہے کہ یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا۔

مزید پڑھیں  ’’ عمران خان ہوشیار باش‘‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اپنی ہی پارٹی کے ساتھ کیا کرنے جا رہے ہیں؟ حامد میر نے کپتان کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے بریکنگ نیوز دے دی

مزید پڑھیں  کوئٹہ میں بڑی دہشت گردی ناکام

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments