امریکا نے پاکستان کی امداد نہیں بند کیں بلکہ ۔۔۔پاک فوج کے امریکا سے تعلقات ختم کرتے ہی امریکا قدموں میںآگرا،

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کرنل راب میننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امداد روکی نہیں معطل کی گئی ہے جس کی بحالی کے لیے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، پاکستان دہشت گردی کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔پاکستان سے ہمیں بڑی توقعات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ طالبان، حقانی نیٹ ورک اور افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں نا ملیں اور نا ہی وہ پاکستانی سرزمین سے کارروائیاں کرسکیں۔واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب میننگ نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد روکی نہیں معطل کی ہے، امداد کی بحالی کے لیے پاکستان کو دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے، اس سلسلے میں پاکستان کو ان تمام اقدامات سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے جو وہ اٹھا سکتا ہے۔ امریکا دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے لئے ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ غیررسمی بات چیت کرتے رہیں گے۔کرنل راب میننگ نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں امریکا اور اتحادیوں کے ہلاک ہونے والے مجموعی فوجیوں سے زیادہ پاکستان نے اپنے فوجیوں کی جانیں قربان کی ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بُرا وقت آگیا،بھارتی پنجاب میں سینکڑوں کی تعداد میں دلت مظاہرین تلواریں اور ڈنڈے لے کر سڑکوں پر نکل آئے ،درجنوں ہلاک و زخمی،مدھیہ پردیش میں کرفیو نافذ