https://urdutvonline

امریکا کی دھمکی پر نوازشریف بھی میدان میں آ گئے شاہد خاقان عباسی کو بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایسی پالیسی مرتب کریں جس سے ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ پڑے۔پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر امریکی صدرکا غیر سنجیدہ ٹویٹ افسوسناک ہے، انہیں سفارتی اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔ اتحادی سپورٹ فنڈ کو امداد یا خیرات کا نام نہ دیا جائے، ہمیں امداد کے طعنے نہ دیے جائیں، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایسی حکمت عملی وضح کریں کہ ہمیں امریکی امداد کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ 17 سال سے ایسی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں جوہماری نہیں ہے ، یہاں ڈکٹیٹر کی حکومت نہیں جو ایک کال پر ڈھیر ہوجائے، نائن الیون کے بعد سے اب تک سب سے بھاری قیمت پاکستان نے ادا کی ، کسی دوسرے ملک کا اتنا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جتنا پاکستان کا ہوا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  زینب قتل کیس ۔۔۔ملزم بارے ایسا فیصلہ ہوگیا کہ پورے پاکستان میں اب تک پہلے ایسا کام نہیں ہوا