امریکی الزامات۔۔۔ پاک فوج سر جوڑ کر بیٹھ گئی

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کاانعقاد ہوا، جس میں جیواسٹریٹجک صورتحال اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت آج کورکمانڈرزکانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں ملک کودرپیش داخلی و بیرونی چیلنجز اور جیواسٹریٹجک صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں وزیراعظم کی زیرصدارت آج ہونیوالے قومی سلامتی کے اجلاس سے متعلق بھی غور کیاگیا۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان کودیے گئے دھمکی آمیز بیان پرآج قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوگا۔جس میں امریکی صدر کے بیان کی دھمکی کامئوثرجواب دینے کی سفارتی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔جبکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کااعتراف کرنے کا دنیا سے مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پی ٹی آئی سے بڑی جماعت نے علیحدگی اختیار کر لی، پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا