امریکی الزام۔۔۔ چین پاکستان کی مدد کیلئے آگیا،اہم اعلان کردیا

چین نے امریکا کی الزام تراشی کیخلاف پاکستان کی کھل کرحمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے، پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں غیرمعمولی شراکت داری ہے، چین پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کو تیارہے، پاکستان اور افغانستان کے مفادات ایک ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کااعتراف کرتے ہوئے دنیا کوپیغام دیاہے کہ عالمی انسداد دہشتگردی جنگ میں پاکستان کا غیرمعمولی شراکت داری ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بہت قربانیاں دیں ۔چین دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپناتعاون بڑھانے کوتیارہے۔ چین اور پاکستان ہرموسم اور ہروقت کے ساتھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مفادات ایک ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز  امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیاپرجاری کردہ اپنے ٹویٹ میں پاکستان کوایک بارپھردھمکی دی ہے کہ پاکستان امریکی قیادت کوبے وقوف سمجھتا ہے۔15سالوں میں پاکستان کو33ارب ڈالرامداددے کربیوقوفی کی۔لیکن پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں کچھ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ ہمارے ساتھ جھوٹ بولااور دھوکا دیا۔اب پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتاہے جبکہ افغانستان میں دہشتگردوں کونشانہ بنانے میں بھی معمولی مدد ملتی ہے۔لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اب تو ایسے ہی چلے گا:چیف جسٹس آ ف پاکستان نے بڑے بڑوں کی سیاسی دکانیں اجاڑنے کا فیصلہ کر لیا، تازہ ترین خبر آپ کا دل خوش کر دے گی