امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’ٹرمپ ٹاور‘ میں آگ لگ گئی

نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں واقع صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت’ٹرمپ ٹاور‘ میںآگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 شہریوں سمیت 1 فائر فائٹر زخمی ہوگیا۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ ٹاور کے بالائی حصے کو صبح سویرے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور آتشزدگی عمارت میں نصب ایئر کنڈیشنڈ اور ہیٹنگ سسٹم میں لگیجس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی وجہ سے کئی منزلہ عمارت دھویں سے بھر گئی جبکہ دو افراد کو ابتدائی طور پر زخمی حالت میں عمارت سے نکالا گیا اور آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر بھی زخمی ہوگیا۔خیال رہے کہ امریکی صدر اکثر اس عمارت کو اپنی رہائش گاہ کے طور پر بھی استعمال کرتے رہتے ہیں۔صدر کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا کہ ٹاور کی چھت پر لگنے والی آگ معمولی نوعیت کی تھی ،انہوں نے آگ کو بجھانے پر فائر فائٹرز کا بھی شکریہ اداکیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  تحریک انصاف کے کراچی جلسے سے کچھ دیر قبل ایسا کیا ہو گیا کہ فیصل واوڈا کے گارڈز نے پی ٹی آئی کے نامور لیڈرعلی زیدی پر اسلحہ تان لیا ؟ تشویشناک خبر آ گئی