انتہائی افسوسناک خبرآگئی۔۔۔اپوزیشن لیڈر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

نیو میکسیکو(نیوزڈیسک)ہیلی کاپٹر حادثے میں زمبابوے کے اپوزیشن لیڈر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے باعث زمبابوے کے قائد حزب اختلاف روئے بینٹ اپنی اہلیہ سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے علاوہ حادثے کا شکار ہونیوالے ہیلی کاپٹر میں تین اور سوار افراد بھی جان کی بازی ہار گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے حادثے سے قبل ہیلپ لائن911 پر کال کی تھی اور مدد کیلئے کہا تھا ۔پولیس حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور اس حادثے میں 60 سال کے بینٹ اور ان کی 55 سالہ اہلیہ ہلاک ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ روئے بینٹ سابق زمبابوین صدر رابرٹ موگابے پر کافی تنقید کرتے رہے ہیں ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز:امریکہ ایک بار پھر خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا،ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے تشویشناک اطلاعات موصول