انتہائی بری خبر آگئی۔۔۔پنجاب کے اہم شہر میں خودکش بمبار داخل

لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستان میں کرسمس کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے شدید خطرات ہیں، شام میں داعش کے لیے لڑتے ہوئے ہلاک ہونے والے سیالکوٹ کے رہائشی کے اہل خانہ اور مظفر گڑھ سے داعش کے 3 دہشت گرد گرفتار پکڑے گئے، دوران تفتیش کرسمس اور نیوائیر کی رات لاہور میں تخریب کاری کے منصوبوں اور 3 دہشتگردوں کی لاہور میں داخلے کا انکشاف ہوا ہے، حساس اداروں اور لاہور پولیس نے صوبائی دارلحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت کر دیا۔روزنامہ خبریں کے مطابق مسیحی عبادت گاہیں کیٹگریز میں تقسیم کردی گئیں ، حساس اداروں اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی جانب سے شہری آبادیوں میں چھپے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے عام شہری کے روپ میں فرائض کی انجام دہی کا سلسلہ تیز کر دیا۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود کیتھڈرل سکول اینڈ چرچ لاہور ہائیکورٹ چوک مال روڈ ، پینٹی کوسٹل چرچ، اسمبلی آف گوڈ چرچ، ستلج ریفارمڈ چرچ آف پاکستان ، فل گوسپل اسمبلیز چرچ بہار کالونی کوٹ لکھپت ، فرانسس کیتھولک چرچ ، پاؤلس اینجلیسن، کیتھولک چرچ، عیستر میموریل چرچ ماڈل ٹاؤن سرکلرروڈ، پاکستان گوسپل اسمبلیز (PAG) ، مریم میگڈالینی چرچ گرجا چوک عابد مجید روڈ ، اینڈ ریو پریسبیٹرین چرچ نولکھا ، سیکرڈہارٹ آف جیزس چرچ لارنس روڈ ریگل چوک، بشپ را کی چیپل چرچ وارث روڈ ، پریس بیٹرین چرچ روشنی گیت شاہی محلہ ، کیتھڈرل چرچ آف دی ریزریکشن، نیشنل کونسل آف چرچز لاہور ، ایف سی کالج چرچ ، سادھو سندر سنگھ میموریل چرچ باٹا پور، پاکستان بائبل سوسائٹی نیو انار کلی ، لوہاری گیٹ چرچ نیو انار کلی روڈ ، فرانسسک زیور کیتھولک چرچ کوٹ کمبوہ خورد اور کرسٹ آف پاکستان چرچ سمیت دیگر گرجا گھروں پر ممکنہ دہشتگرد انہ حملوں کے خدشات کی بنا پر اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کی کیٹگریز کے حساب سے ان کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈکیٹر سے چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ہر مشکوک افراد پر کڑی نظریں رکھیں گے۔ تاکہ کس بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔گرجا گھروں میں عبادات کیلئے آنیوالوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کے بھی انتظامات گرجا گھروں سے دور کیے گئے ہیں تاکہ کوئی کسی گاڑی یا موٹر سائیکل میں بارودی مواد نصب کر کے نقصان نہ پہنچا سکے۔دوسری جانب سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈی پورٹ ہو کر آنیوالی 5 خواتین کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے گرفتار کیا جن میں شہناز بیگم اور اس کی چار بیٹیوں 21 سالہ اسما ، 16 سالہ حفصہ،14 سالہ خنسا اور 11 سالہ ضحی شامل ہیںجنہوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ادھر مظفر گڑھ کے علاقے روالے والہ میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے 3 دہشتگردوں محمد نوید ، شاہد نفیس اور محمد ارکو گرفتار کر لیاہے جن کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے اور وہ کالعدم تنظیم ”داعش “ کیلئے کام کرتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مبینہ طور پر کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد لاہور میں داخل ہو چکے ہیں جو اہم شخصیات کو نشانہ بنانے سمیت اہم عمارتوں ، غیر ملکی شہریوں ، مال روڈ پر واقعہ معروف ہوٹل، جیلانی پارک ، شالیمار باغ، حضوری باغ ، گریٹر اقبال پارک ، گلشن اقبال پارک ، گرجا گھروں ، گوردواروں، کینٹ کے علاقہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں ، سکھ یاتریوں اور پولیس افسران نیو ائیر کی رات کو شہر میں منعقد ہونے والی تقریبات اور شہریوں کے شدید رش کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اگلا وزیراعلیٰ بلوچستان کو ن ہو گا؟ نام سامنے آگئے