انسانی سمگلروں کا راج، عمرہ کی آڑ میں 15خواتین سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے، عمرہ کے لیے کس شہر بھیج دیا؟ حیران کن انکشاف

urdu tv online

ٹریول ایجنٹ نے عمرہ پر بھجوانے کی بجائے ملتان ائیرپورٹ بھجوا دیا، خواتین عمرہ کرنے کے لیے نکلیں مگر ملتان ائیر پورٹ پہنچ کر معلوم ہوا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ٹریول ایجنٹ نے جعلی دستاویزات پر خواتین کو سعودی عرب کی بجائے ملتان ائیرپورٹ بھیج دیا، ٹریول ایجنٹ کا ائیرپورٹ پر بھانڈہ پھوٹ گیا، متاثرہ خواتین نے واپس آ کر ٹریول ایجنٹ کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیامگر ٹریول ایجنٹ نے ان دادرسی کرنے کے بعد انہی خواتین کے خلاف توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کر دیا۔ ایک موقر قومی اخبار کے مطابق محلہ صدیق پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی خورشید انصاری زوجہ حاجی غلام فرید سمیت 15 مرد و خواتین نے پیرمحل میں سیرت ٹریولز نام سے ایجنٹ ناصر سمیر ولد طارق شیراز کو عمرہ کے لیے فی کس ویزہ 60 ہزار روپے سے 70ہزار روپے دیے، مسلسل چار ماہ سے عمرہ زائرین کو اپنے دفتر کے چکر لگاکر جعلی دستاویزات دے کر احرام بندھواکر ملتان ائیر پورٹ سعودی عرب کے لیے بھجوا دیا، جب عمرہ زائرین گروپ ائیر پورٹ پر پہنچا تو دستاویزات جعلی ہونے پر متاثرین نے ایجنٹ ناصر سمیر سے بات کی، جس نے دو دن بعد بذریعہ لاہور بھجوانے کا وعدہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہونے پر متاثرین نے ایجنٹ ناصرسمیر کے دفتر کے باہر دھرنا دیا اور اس کے خلاف شدید احتجاج کیا مگر بااثر ٹریول ایجنٹ کے خلاف پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں نے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ ان کے احتجاج کے جواب میں ٹریولز ایجنٹ نے اپنے آٹھ ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کرکے خواتین کو زد و کوب کیا اور دھمکیاں دیں اور ام کلثوم نامی خاتون اس موقع پر زخمی بھی ہو گئی، مقامی پولیس نے ٹریولز ایجنٹ کی درخواست پر متاثرہ خواتین کو بطور ملزم تھانے طلب کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، ان متاثرہ خواتین نے ڈی جی ایف آئی اے اور چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم پاکستان سے فی الفور با اثر انسانی سمگلر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہماری رقم اس ٹریول ایجنٹ سے برآمد کروائی جائے، ٹریول ایجنٹ ناصر سمیر کا کہنا ہے کہ ان کے عمرہ ویزے لگوا دیے ہیں لیکن ہوٹل کی بکنگ نہیں ہو رہی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مشرف اس کام کیلئے راضی تھے کہ اچانک ایسا کیا ہوا کہ اکبر بگٹی کو قتل کر دیا گیا؟۔۔چوہدری شجاعت نے کئی سال بعد تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا