انصاف کی فراہمی میں کون سا صوبہ سب سے آگے۔۔۔چیف جسٹس نے اہم اعلان کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے انصاف کی فراہمی میں پنجاب کو سرفہرست قرار دے دیا۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ دنیا بھر میں شکایات رہتی ہیں کہ مقدمات میں تاخیر ہوتی ہے، لوگ اس امید پر عدالت میں آتے ہیں کہ شاید آج ان کے کیس کا فیصلہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سب سے اچھا کام پنجاب میں نظر آتا ہے، پنجاب میں ماڈل کورٹس بنائی گئیں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا ہے جس کی وجہ سے تیز رفتاری کے ساتھ مقدمات نمٹ رہے ہیں، اور مقدمات تیزی سے نمٹنے کا فائدہ براہ راست سائلین کو پہنچے گا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  جمائما خان نے کچھ سال پہلے کیپٹل ٹاک میں عمران خان کے حوالے سے کیا بات کی تھی ؟حامد میر نے اپنے پروگرام کا ایسا حصہ دکھا دیا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کے دل میں جمائما خان کی عزت مزید بڑھ جائے گی