انوشکا شرما اورویرات کوہلی نیا سال منانے وہاں پہنچ گئے جہاں آج تک کوئی امیر ترین بیگم اپنے شوہر کو لے کر نہ پہنچ سکی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی نئی نویلی دلہن اداکارہ انوشکا شرما نیا سال منانے کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں ، وہ حال ہی میں اٹلی میں شادی کے بعد یورپ میں ہنی مون منا کر واپس بھارت آئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اٹلی میں شادی کی جس کے بعد انہوں نے اٹلی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں ہنی مون منایا۔ اپنے ہنی مون کے بعد وہ بھارت واپس آئے اور پہلے نئی دہلی اور پھر ممبئی میں ولیمہ کیا ۔ دونوں تقریبات میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کرکٹرز اور فلمی ستاروں نے شرکت کی۔ ممبئی میں ولیمے سے فراغت کے بعد نئے نویلے جوڑے کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ممبئی کے ایئر پورٹ پر کیجوئل کپڑوں میں دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نو بیاہتا جوڑا جنوبی افریقہ گیا ہے جہاں ویرات کوہلی اگلی سیریز کی تیاری کریں گے جبکہ انوشکا شرما نیا سال منانے کے بعد جنوری کے پہلے ہفتے بھارت واپس آجائیں گی۔ انوشکا شرماآنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کر رہی ہیں ، اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری سے ہوگا ، اس کے علاوہ انوشکا شرما فروری سے ورن دھون کے مقابل فلم ’ سوئی دھاگہ ‘ کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیں گی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے قانون بدل ڈالا