انٹرنیٹ صارفین کا نیا شوق، ربر باندھ کر اپنے جسم کا ایسا حصہ کاٹنے لگے کہ جان کر آپ کانپ اُٹھیں گے، ڈاکٹروں نے وارننگ جاری کردی

گاہے انٹرنیٹ پر نوجوانوں کے رجحانات ایسے خطرناک ہوتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے انہیں اپنی زندگی کی کوئی پروا ہی نہیں۔ اب ایسا ہی ایک اور رجحان ان میں پنپ رہا ہے جس پرمبنی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر ہی آدمی خوفزدہ ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اب نوجوانوں نے اپنے جسم کے مختلف حصوں پر نکلے مسوں اور ابھاروں کو ربڑ بینڈ کے ذریعے کاٹنا شروع کر رکھا ہے

اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ربڑ کو اس بدنما ابھار یا مسے وغیرہ کے گرد کَس کر لپیٹ دیتے ہیں جس سے اس کو خون کی فراہمی رک جاتی ہے۔ وہ بتدریج سیاہ ہوتا چلاجاتا ہے اور بالآخر جسم سے الگ ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں  Pakistani talent singer - Talented Boy S...

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر ایک لڑکی نے ایسی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس لڑکی کے کان کے اوپری حصے پر نشوونما کے بگاڑ کے باعث ایک ابھار بنا ہوتا ہے۔ وہ اس کے گرد ربڑ بینڈ لپیٹ دیتی ہے اور اس کے مختلف مراحل کی ویڈیو بناکر پوسٹ کر دیتی ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 2لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ نوجوانوں میں یہ رجحان پنپنے پر ماہرین صحت بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے اس کام کے انتہائی خطرناک نتائج کی وارننگ دے دی ہے۔ برٹش سکِن فاﺅنڈیشن کے ترجمان اور ماہر امراض جلد ڈاکٹر اینٹن الیگزینڈروف کا کہنا ہے کہ ”ربڑ بینڈ سے مسوں اور ابھاروں کو جسم سے الگ کرنا انتہائی تکلیف دہ عمل تو ہے ہی، لیکن یہ انتہائی خطرناک نتائج کا حامل بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے آدمی کو خطرناک قسم کی انفیکشن لاحق ہونے اور اس کے ’عفونت‘ (sepsis)نامی عارضے میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے، جس میں آدمی کے مخصوص عضو میں پیپ بھر جاتا ہے اور بسااوقات یہ عارضہ کینسر پر بھی منتج ہوسکتا ہے۔ربڑ بینڈ کے ذریعے ان ابھاروں کو خون کی فراہمی روکنا اس پورے عضو کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے جس پر وہ ابھار موجود ہو۔ایسی صورت میں انسان کو اس پورے عضو سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔“

مزید پڑھیں  4 Remarkable Treasures Discovered by Acc...

مزید پڑھیں  riddles in urdu with answers|p...

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments