انٹرپول نے ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی

urdu tv online

 انٹرپول نے ممتاز مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی اور کہا ہے کہ ان کے خلاف جمع کرائے گئے شواہد ناکافی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای) کی جانب سے انٹرپول کو 26 اکتوبر کو درخواست دی گئی تھی کہ بھارت کے مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور بھارت کے حوالے کیا جائے تاہم انٹرپول حکام نے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔انٹرپول حکام نے کہا ہے کہ ذاکر نائیک کے خلاف دی گئی درخواست کے ساتھ جمع کرائے گئے شواہد ناکافی ہیں اس لیے ان کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری نہیں کی جاسکتے۔ٹائمز آف انڈیا نے این آئی اے کے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ ایک درخواست مسترد ہونے پر سیکیورٹی ادارہ پیر تک ایک اور درخواست انٹرپول حکام کو دے گا اس درخواست کے ساتھ ذاکر نائیک پر لگے الزامات پر مبنی این آئی اے کورٹ کی دستاویزات بھی منسلک کی جائیں گی۔خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ ذاکر نائیک اور ان کی این جی او اسلامک ریسرچ فانڈیشن غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جب کہ ذاکر نائیک اپنی تقاریر سے نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسا رہے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  انسانی جسم کے اندر سا ملنے والی عجیب چیزیں آپ کو بھی یکین نہیں ے گا دکھیں اس ویڈیو میں