آئی ایس پی آرکا اکائونٹ معطل وجہ کیا بنی امریکا یا کچھ اور؟

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ” آئی ایس پی آر“ کا آفیشل اکاؤنٹ ٹوئٹر سے غیرفعال ہوگیا جس پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں لیکن اب اس اکاؤنٹ کے غیرفعال ہونے کی حقیقت سامنے آگئی ہے ۔سوشل میڈیا پرافواہیں تھیں کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے پاک فوج کا آفیشل اکاؤنٹ معطل کردیاہے تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور اس کے سکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے بعض لوگوں نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے پوچھنے کی بھی کوشش کی لیکن جواب نہیں مل سکا تاہم روزنامہ پاکستان اس کی حقیقت سامنے لے آیا ہے ۔ رابطہ کرنے پر آئی ایس پی آر نے وضاحت کی ہے کہ ” محکمہ تعلقات عامہ کا صرف ایک ہی ویریفائیڈ اکاؤنٹ ہے جو کہ officialdgispr@ ہے ،ٹوئٹر نے کوئی اکاؤنٹ معطل نہیں کیا بلکہ تمام پرانے اکاؤنٹس اسی ایک اکاؤنٹ میں ضم کردیئے گئے ہیں“۔یادرہے کہ ’’آئی ایس پی آر آفیشل ‘‘جون سے غیرفعال تھا اور اب وہ بھی میجر جنرل آصف غفور کے زیراستعمال ’’officialdgispr@ ‘‘ میں ضم ہوچکا ہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  چیف جسٹس کاایک ہفتے کے اندر پنجاب بھر سے عطائی ڈاکٹرز گرفتار کرنے کا حکم