آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری۔۔۔پاکستانی تما م کھلاڑی کوئی

دبئی (نیوزڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے بیٹنگ میں ٹاپ پوزیشن مستحکم کر لی۔ اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میلبورن ٹیسٹ کے اختتام پر جاری کی گئی۔ ایشیز سیریز میں 600 رنز بنانے والے سٹیو سمتھ کی ٹاپ پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ آسٹریلوی کپتان ریکارڈ 947 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ عظیم بلے باز سر ڈان بریڈ مین کے قریب آ گئے۔انگلش اوپنر الیسٹر کک نے 244 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی اور لمبی چھلانگ لگا کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ پاکستانی اوپنر اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔سری لنکا کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی بھی بائولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔
دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  ہاں ہم ایک ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔۔۔۔کرکٹ کے معروف سپر سٹار کا مشہور اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا اعتراف ، خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا