آج کی پریس کانفرنس کا موضع کیا ہوگا۔۔۔عمران خان نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر ڈٹ گئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے ٹوئٹ جاری کردیا ہے۔کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا ایک مرتبہ پھر سہارا لیتے ہوئے اپنے دفاع میں پیغام جاری کیا کہ کمر کس لیں،دوپہر کو دھماکہ خیز پریس کانفرنس کروں کے ذریعے اہم انکشافات کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرر، ٹیکس چور اور اثاثے چھپانے والے کو پارٹی سربراہ بننے کا اختیار دینے والی پارلیمنٹ کے لئے ”لعنت“ چھوٹا لفظ ہے،کسی کو میری بات سے اتفاق نہیں ہے تو عوامی رائےجان لیں،میں ضمانت دیتا ہوں زیادہ تر لوگ پارلیمنٹ کی مذمت کریں گے۔خیال رہے کہ مال روڈ جلسے میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں ، اور شیخ رشید نے جو آئیڈیا دیا میں اس پر پارٹی راہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی اعلان کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج کیا کہ وہ مردان جائیں وہاں کی پولیس پر تنقید کریں ، عوام انہیں گندے انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Khursheed Shah Get Angry on Government | 10 May 2018 | Jaag News