آرمی چیف صوبہ خیبرپختونخوا کے اس گھر پہنچ گئے جس گھر کے نوجوانوں نے ملک کےلئے اپنی جانوں کو قربان کردیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرک میں محمد علی خان کے گھر گئے اور مادر وطن پراپنے پیاروں کو قربان کرنے والےخاندان کو سلام پیش کیا ،محمدعلی کے آٹھ بیٹے ہیں جن میں سے تین ملک کا دفاع کرتے ہوئے شہیدہوگئے اور تین بیٹے ایف سی پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا محمد علی خان کے گھر آنے پر اپنے ویڈیوپیغام میں کہنا تھا کہ اس خاندان کی حب الوطنی کی کوئی قیمت نہیں ایسے بہادروالدین اوربیٹوں کی موجودگی میں پاکستان کوکوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی رقم ان کی حب الوطنی اور قربانیوں کی قیمت نہیں چکاسکتی،ان کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے عظیم قربانی دینے و الے خا ندان کوسلام پیش کیا،کرک کے رہائشی محمدعلی خان کے آٹھ بیٹے ہیں جن میں تین وطن کے دفاع کے لئے شہید ہو چکے ہیں اور تین ایف سی پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد علی خان کے شہید ہونے والے بیٹوں میں نائب صوبیدارعمردراز،حوالدارشیردرازاور لانس نائیک خورشیدشامل ہیں۔کرک کے رہائشی محمد علی خان کے 4بھتیجے بھی پاک فوج میں خدمات انجام دے ر ہے ہیں جبکہ ان کے 2بھتیجوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔محمدعلی خان نے د ورہ کرنے ا ورگاوں کیلیے فلاحی پیکج دینے پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ا س دورے کے دوران کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل نذیراحمدبٹ بھی موجودتھے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  لاہور قلندرز کی مسلسل شکست کے بعد فواد رانا کا پہلا انٹرویو، عمر اکمل کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ جان کروہ شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے