آنے والا وقت بتائے گا۔۔۔مستقبل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کیا انجام ہونے والا ہے؟ اہم ترین رہنما نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ آپ بھی اتفاق کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کسی سیاسی حریف کے ’مد مقابل‘ کھڑی نہیں ہو گی اور ساتھ ہی عندیہ دیا کہ آنے والے وقت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حیثیث ’متحدہ قومی موومنٹ‘ جیسی ہوگی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے

پارٹی کی مرکزی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کی علیحدہ علیحدہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’ہمیں انتظار ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا، کیا وہ باقاعدہ پارٹی کی حیثیت قائم رکھ سکے گی یا پھر متحدہ قومی موومنٹ لندن کی طرح سربراہ سے محروم سیاسی جماعت کا رو پ دھار لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں معلوم نہیں کہ پی ٹی آئی کا انتخابات میں مسلم لیگ (ن) یا اس کے کسی دھڑے سے ہمارا مقابلہ ہوگا‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دو ٹوک جملوں میں کہا کہ ’پنجاب میں پیپلز پارٹی سے اتحاد کے بارے میں سوچنے سے بہتر ہے کہ خودکشی کرلی جائے، ادھر پی پی پی کا کوئی امیدوار بھی نہیں ہے‘۔فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے دھڑوں میں تقسیم ہونے اور آئندہ چند دنوں میں ناراض اراکین قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیش گوئی بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف اور مریم نواز کا سیاسی سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے‘۔ اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز ’حادثاتی‘ طور پر سیاست کا حصہ بن گئیں جبکہ نواز شریف کے دونوں بیٹے اپنے والد کی ’اکھٹی‘ کردہ دولت کے ساتھ کاروبار

مزید پڑھیں  شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے بھی بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانے کا انکشاف کر دیا

میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے تردید کی کہ سینیٹ چیئرمین کی نشست پر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے مابین کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہوا اور دعویٰ کیا کہ بلوچستان سے نامزد سینیٹرز کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ کو ووٹ کیوں دیا؟ کے سوال پر انہوں نے کیا کہ ’ ہم نے سرف بلوچستان پینل کو ووٹ دیا‘۔عبوری حکومت سے متعلق انہوں نے بتایا کہ مرکزی قیادت نے عبوی حکومت کے لیے ناموں کی فہرست مرتب کرلی ہے تاہم دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 4 مئی ہے جس کے بعد پارلیمانی بورڈ امیدواروں کے نام کا حتمی اعلان کرے گا جبکہ پی ٹی آئی 29 اپریل کو لاہور کے عوامی جلسے سے باقاعدہ ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پی ٹی آئی کے دعویٰ کو قطعی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’ مسلم لیگ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور جنوبی پنجاب سےحریف جماعتوں کے ضمانتی باؤنڈ بھی ضبط ہو جائیں گے‘۔انہوں نے پی ٹی آئی کو ’غیر جمہوری پارٹی‘ قرار دیا۔دوسری جانب پی پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے غصے کا اظہار کیا کہ جب پی پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے سیاسی اتحاد سے متعلق خبروں کو تردید کردی ہے تو میڈیا کیوں باربار کیوں سوال اٹھا رہا ہے؟۔

مزید پڑھیں  بالی ووڈ کنگ سیف خان کے بیٹے کو ہوا میں اچھالا لیکن پھر کسی سے پکڑا نہ گیا ، سیف علی خان نے موقع پر ہے اتنا غصہ دکھایا کہ بیس لاکھ کی گاری توڑ دی ، تصویریں ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

مسلم لیگ ن
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments