آپ کے موبائل فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہونے کے بعد ریکارڈ ختم نہیں ہوتا

فون نے جہاں انسانی کی زندگی میں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں اس نے بہت سی مشکلات بھی کھڑی کر دی ہیں ایک مشہور لطیفہ ہے کہ پہلے انسان کی عزت اپنے ہاتھ میں ہو تی تھی لیکن انب اسے کے میموری کارڈ میں ہوتی ہے آئی او ایس فون ہو یا اینڈرائیڈ ، ڈیوائسز اس بات کا ریکارڈ رکھتی ہیں کہ فون کا مالک دن میں کس وقت کس مقام پر موجود تھالاہورآپ کا فون ان تمام سرگرمیوں کا منظم ریکارڈ اپنے اندر جمع کرتا ہے جو آپ دن بھر کرتے ہیں اور آپ کو ہوسکتا ہے کہ اس کا علم بھی نہ ہو . آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہوں یا آئی او ایس، یہ ڈیوائسز دیکھتی رہتی ہیں کہ ان کے مالکان کس وقت کہاں گئے اور وہ ان تمام سرگرمیوں اور تفصیلات کا ریکارڈ جمع رکھتی ہیں.


: 11 فیصد پاکستانی سمارٹ فونز کے صارفاس سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ کچھ کمپنیاں آپ کی زندگی کے بارے میں کیا کچھ اسٹور کرکے

بیٹھی ہوئی ہیں . ہوسکتا ہے کہ نیچے درج معلومات آپ کے رونگھٹے کھڑے کر دے .ہر وہ جگہ.ہر وہ جگہ جہاں آپ جاتے ہیںسمارٹ فون میں لوکیشن ٹریکنگ کوئی نئی چیز نہیں ، مگر آئی فونز میں خودکار طور پر صارفین کے ہر جگہ جانے کا ڈیٹا اکھٹا کیا جاتا ہے ،جیسے وہ کہاں گیا اور کتنا وقت وہاں گزارا وغیرہ، فریکونٹ لوکیشن ایپل کا خودکار فیچر ہے جو اس طرح معلومات اکھٹی کرتا ہے اور کمپنی کے مطابق اس سے ڈیوائس کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ کونسا مقام صارف کے لیے اہمیت رکھتا ہے ، جبکہ اسے مختلف افعال بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے . اسے آپ آئی فون سیٹنگ میں پرائیویسی ٹیب میں جاکر لوکیشن سروسز اور پھر سسٹم سروسز میں جاکر دیکھ اور ٹرن آف کرسکتے ہیں . یہی کام اینڈرائیڈ فون میں گوگل میپ کرتا ہے تاہم وہ صارف کی اپنی مرضی ہے کہ لوکیشن ٹریکر اوپن کرتا ہے یا نہیں ، جبکہ آپ اس ڈیٹا کو گوگل اکاؤنٹ میں جا کر لوکیشن ہسٹری کو سوئچ آف کرکے ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں .ہر فوٹو جو آپ نے لی، چاہے ڈیلیٹ ہی کر دی ہوفون سے کسی فوٹو کو ڈیلیٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمیشہ کے لیے ختم

مزید پڑھیں  jazz internet packages 2G 3G 2017 | Daily weekly monthly


ہوگئی،درحقیقت سمارٹ فونز ان تصاویر کا ریکارڈ رکھتے ہیں ، ان میں وہ تصاویر بھی ہوسکتی ہیں جو آپ کو کسی اور شخص نے بھیجی ہو اور آپ نے اوپن تک نہ کی ہو . ماہرین کے مطابق امیج ڈیٹا فوری طور پر cache میں چلاجاتا ہے اور اسے حاصل کیا جاسکتا ہے چاہے تصویر کو ڈیلیٹ ہی کیوں نہ کردیا جائے. فون کی میموری جتنی بڑی ہوگی اس میں اس طرح کے ڈیٹا کے لیے جگہ بھی اتنی ہی بڑی ہوگی .آپ کی آوازوائس اسسٹنٹ جیسے آئی فون کا سری اور گوگل اسسٹنٹ سمارٹ فونز کے کافی منفرد فیچرز ہیں ،یہ تو 2015 میں ہی معلوم ہوگیا تھا کہ گوگل ہر طرح کی وائس ریکارڈ اپنے پاس سٹور کرتا ہے جو لوگ وائس کنٹرول فیچرز استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ کرتے ہیں . اینڈرائیڈ صارفین تو یہ سب کچھ گوگل وائس اینڈ آڈیو ایکٹیویٹی پیج پر جا کر سن بھی سکتے ہیں جبکہ اسے ٹرن آف بھی کیا جاسکتا ہے ، مگر پھر بھی فون آپ کی آواز ریکارڈ کرنا بند نہیں کرتا ، مگر پھر یہ ریکارڈ گمنام حیثیت سے لاگ ہوتی ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ سے براہ راست منسلک نہیں ہوتیں .فنگر پرنٹ فنگر پرنٹ سکینر اب سمارٹ فونز کا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے . ایپل کے مطابق آئی فون میں فنگر پرنٹ کی اصل تصویر کو سٹور نہیں کیا جاتا بلکہ مختلف تکنیکی چیزوں پر انحصار کیا جاتا ہے . یعنی کمپنی کے پاس لوگوں کے فنگر پرنٹس کا گلوبل ڈیٹا بیس نہیں ، مگر دیگر کمپنیاں اس حوالے سے تنازعات کی زد میں رہتی ہیں اور انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ صارفین کے فنگر پرنٹس ڈیٹا کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں لیکن دراصل دن با دن ترقی کی اس بڑھتی ہوئی دوڑ ہمیں قیامت کے قریب لے جا رہی ہیں کیونکہ اگر آپ علامات قیامت کا باغور مطالعہ کریں تو یہ سب ایسے ہی ممکن نہیں ہو گیا بلکہ ایک پرفیکٹ پلین کے مطابق یہ سب ہو رہا ہے

مزید پڑھیں  گوگل پر نمک حرام ملک لکھو تو کونسا ملک آتا ہے ؟جان کر پاکستانیوں کو جھٹکا لگ گیا،

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments