اٹلی میں شادی کیوں کی۔۔۔انوشکا اور ویرات بارے بھارتی حکومت سے بہت ہی بری خبر آگئی

urdu tv online
نئی دہلی(نیوزڈیسک) اٹلی میں شادی کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی حب الوطنی پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھادیا۔بی جے پی کے رہنما ‘اسکل انڈیا سینٹر’ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے پیسہ بھارت میں کمایا اور شادی کے لئے اٹلی کا انتخاب کیا، کیا انہیں بھارت میں شادی کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی۔پنا لعل شاکیا نے ویرات کوہلی کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے شادی کے لئے بھارت کے بجائے اٹلی کا انتخاب کر کے اس ملک کی عزت نہیں کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ حب الوطن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ہمارے لئے آئیڈیل شخصیت نہیں ہوسکتے، ہمارے لیے آئیڈیل وہ ہے جو ملک سے مخلص ہو اور اپنی محنت سے پیسے کماتا ہو۔پنا لعل شاکیا نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈانسر بھارت آکر کروڑوں روپے کماتے ہیں اور وہی پیسہ پھر اٹلی لے جاتے ہیں، تو بھارت کے رہنے والے اس ملک کو کیا دے رہے ہیں
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سیاسی رہنماؤں پر حملوں کے بعد انتخابات وقت پر ہونگے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن سے ناقابل یقین خبر آگئی