’ اپنی بیگم واپس چاہیئے تو 1 کروڑ روپے ادا کر دو‘ آدمی کو پر اسرار فون کال ، 2 روز مسلسل تلاش کے بعد پولیس نے خاتون کو ڈھونڈ نکالا تو ایسا انکشاف کہ شوہر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو سوچ بھی نہ سکتا تھا کہ اپنی ہی بیگم۔۔۔

دولت کی ہوس انسان کو اندھا کر دیتی ہے اور وہ کچھ ایسا کرنے پر بھی آمادہ ہو جاتا ہے کہ جس کے متعلق سوچ کر ہی ہر urdu tv onlineصاحب دل کو گھن آئے۔ بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی ایسی ہی مثال ہے جس نے اپنے خاوند سے ایک کروڑ روپے اینٹھنے کے لئے بیٹی سمیت اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا ڈالا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پونے شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون 15 دسمبر کے روز اپنی کمسن بیٹی کو لے کر ممبئی گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ ممبئی کے ایک ایونٹ مینجر نے اس کی بیٹی کو اشتہاروں میں کام دلوانے کی پیشکش کی ہے اور آڈیشن کے لئے بلوایا ہے۔ دو دن بعد خاتون کے نائیجیرین خاوند کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اس کی اہلیہ اور بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے بدلے ایک کروڑ روپے تا وان کا مطالبہ کیا گیا۔
بیچارہ خاوند یہ بات سن کر سخت پریشان ہوا اور بھاگم بھاگ پولیس کے پاس جا پہنچا۔ مقامی پولیس نے خاتون اور اس کی بیٹی کی بازیابی کے لئے ممبئی کرائم برانچ سے رابطہ کیا تو انہوں نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ جب اغواء کار کے فون نمبر کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو حیرتناک انکشاف ہوا کہ مغوی خاتون اور اغواء کار کے درمیان مسلسل رابطہ تھا، جس پر پولیس کو شبہ ہوا۔ جس نمبر سے تاوان کے لئے کال کی گئی تھی اس کا سراغ لگا کر چھاپہ مارا گیا تو ممبئی کے علاقے نالاسوپارا کے ایک فلیٹ سے مبینہ اغواکار پکڑا گیا اور ساتھ ہی خاتون اور اس کی بیٹی بھی بازیاب ہو گئی۔ یہ مبینہ اغواء کار ارجن رناوت نامی وہی ایونٹ مینجر تھا جس نے خاتون کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی کو آڈیشن کے لئے بلوایا تھا۔
جب خاتون سے پوچھا گیا کہ وہ اغواء ہونے کے بعد بھی ارجن کے ساتھ کیسے رابطے میں تھی تو اس کے پاس کوئی تسلی بخش جواب نہیں تھا۔ بعد ازاں ارجن نے اعتراف کر لیا کہ خاتون نے اس کے ساتھ ملکر اپنی بیٹی کے اغواء کا ڈرامہ کیا تھا تا کہ اپنے خاوند سے ایک کروڑ روپیہ نکلوا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ارجن نے تو اعتراف کر لیا ہے لیکن خاتون سے تفیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امریکہ خود ہی تباہی کے دہانے پر پہنچنا چاہتا ہے تو کوئی کیا کر سکتا ہے،روس نے دھماکہ خیز اعلان کردیا