اکشے کمار نے کس کیلئے فلم ’پیڈمین‘ کی ریلیز موخر کر دی

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے سپر سٹار اکشے کمار نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدومات‘ کی خاطر اپنی فلم ’پیڈمین‘ 26 جنوری کے بجائے 9 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار فلم ’پدماوت‘ کے ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی اکشے کمار کے ساتھ ٹکراو¿ نہیں چاہتے تھے اوراپنی فلم فروری میں ریلیز کرنا چاہتے تھے مگر بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو 25 جنوری کو ریلیز کے اعلان کے بعد وہ کچھ نہ کرسکے، لہذا انہوں نے مختلف ذرائع سے فلم ’پیڈمین‘ کی ریلیز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جس میں وہ بالآخر کامیاب ہوگئے ہیں۔واضح رہے آر بالکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پیڈمین‘ میں بالی ووڈ کے کھلاڑی کے ساتھ سونم کپور اور رادھکا آپٹے مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مردہ قرار دیا گیا شخص عدالت پہنچ گیا، جج کا زندہ ماننے سے انکار