اگر آج فیس بک پر آپ کو یہ نوٹیفکیشن آئے تو سمجھ لیں کہ آپ کا ڈیٹا بھی کسی اور کیساتھ شیئر کیا گیا تھا، یہ کون سا نوٹیفکیشن ہے؟ دلچسپ اور اہم معلومات جانئے

فیس بک کی جانب سے ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو دئیے جانے کے انکشاف پر دنیا بھر کے صارفین میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے اور ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ کیا اس کا ڈیٹا بھی کیمبرج کے ماہرین کیساتھ شیئر کیا گیا تھا یا نہیں، اور اب یہ معلوم کرنے کا طریقہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

یر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے 9 اپریل سے اپنے تمام صارفین کو ایک نوٹیفکیشن بھیجنا شروع کر دیا ہے لیکن وہ صارفین کا ڈیٹا کیمبرج کے ساتھ شیئر کیا گیا، ان کیلئے نوٹیفکیشن تھوڑا مختلف ہو گا اور یہی وہ نوٹیفکیشن ہے جس سے آپ کو معلوم ہو سکے گا کہ آپ کا ڈیٹا کیمبرج

مزید پڑھیں  ’لوکیشن سروس بند بھی ہو تو آپ کا اینڈروئڈ فون معلومات اکٹھی کرتا ہے‘

کیساتھ شیئر کیا گیا یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے جو نوٹیفکیشن بھیجا جا رہا ہے اس میں لکھا ہے ”پروٹیکٹنگ یور انفارمیشن“ (Protecting your information) اور اس کیساتھ ہی نوٹیفکیشن پر ایک بٹن بھی دیا جائے گا جس پر لکھا ہو گا ”GO TO APPS AND WEBSITES“ لیکن اگر آپ ان 87 ملین فیس بک صارفین میں شامل ہے جن کا ڈیٹا کیمبرج کیساتھ شیئر کیا گیا تو آپ کے نوٹیفکیشن کے نیچے بٹن پر لکھا ہو گا ”SEE HOW YOU’RE AFFECTED“

مزید پڑھیں  اپنی 13 سالہ بیٹی کی ای میل چیک کرتی خاتون کو اس میں ایسی شرمناک ترین چیز نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، کبھی تصور بھی نہ کرسکتی تھی کہ۔۔۔

دونوں نوٹیفکیشن کے نیچے دئیے گئے بٹنوں میں فرق ذیل میں دی گئی تصاویر میں واضح کر دیا گیا ہے اور بس اب آپ نوٹیفکیشن کا انتظار کریں اور یہ دعا کریں کہ آپ کا ڈیٹا کسی اور کیساتھ شیئر نہ کیا گیا ہو۔

مزید پڑھیں  دوائیوں کی پیکنگ کے بیچ خالی جگہیں کیوں چھوڑی جاتی ہیں؟

 

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments