اگر آپ ائیرلائن کی سستی ٹکٹ خریدنا چاہتے ہیں تو خریدنے سے قبل اپنے کمپیوٹر سے یہ چیز نکال دیں

آج کل ہر طرح کی خریداری انٹرنیٹ پر ہو رہی ہے اور فضائی سفر کے لئے ٹکٹ کا معاملہ بھی مختلف نہیں۔ سستا فضائی ٹکٹ خریدنے کے لئے آپ متعلقہ ویب سائٹوں کا رخ کرتے ہیں لیکن اتفاق دیکھئے کہ آپ کے کمپیوٹر میں موجود ایک چھوٹی سی چیز آپ کے لئے ٹکٹ کو سستے کی بجائے مزید مہنگا بنا دیتی ہے

آسٹریلین ٹریولر میگزین سے وابستہ ماہر کوینٹن لانگ کہتے ہیں کہ ایک عام صارف اپنی چھٹیوں کے لئے اچھی جگہ کا انتخاب کرنے اور ٹکٹ وغیرہ خریدنے کا فیصلہ کرنے کے لئے اوسطاً 43 ویب سائٹوں کو دیکھتا ہے۔ کوینٹن کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹوں پر سرچ کا آغاز کرنے سے پہلے ہی آپ کو اپنی انٹرنیٹ ہسٹری مکمل طور پر ڈیلیٹ کردینی چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے

کہ آپ کے کمپیوٹر پر موجود Cookies اس بات پر نظر رکھتی ہیں کہ آپ کس قسم کے ہوٹلوں اور پروازوں کی تلاش کررہے ہیں اور اگلی بار جب آپ ان ویب سائٹوں کو سرچ کرنے جاتے ہیں تو ان Cookiesکی وجہ سے آپ کو قیمتیں پہلے سے زیادہ ملتی ہیں۔ دراصل Cookeis میں سٹور ڈیٹا کی بناءپر ہی یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ آپ ان ہوٹلوں یا پروازوں کی بکنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں، لہٰذا آپ کو قیمت گزشتہ وزٹ کی نسبت کچھ زیادہ بتائی جاتی ہے۔

تو یہ یاد رکھیں کہ جب بھی خریداری کے لئے نئی سرچ کرنے لگیں تو براﺅزنگ ہسٹری، یا کم از کم Cookies کو ضرور ڈیلیٹ کر دیں۔ اور یہ بات بھی ذہن میں رکھیں کہ چھٹیوں کے موسم میں بکنگ کروانا مہنگا پڑے گا جبکہ جن دنوں سکولوں اور دیگر اداروں کی چھٹیاں نہیں ہوتیں ان دنوں میں بکنگ کرنا سستا ہوگا

دوستوں سے شئیر کریں