’اگر آپ اپنے باتھ روم میں لال رنگ کی لائٹ لگا لیں تو فوری زندگی میں یہ تبدیلی آئے گی کہ۔۔۔‘ اس کا فائدہ جان کر آپ فوری بتی تبدیل کروالیں گے

عام طور پر ہمارے باتھ رومز میں بہت تیز لائٹس لگی ہوتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے لال رنگ کی دھیمی لائٹ لگانے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ جان کر آپ ابھی اپنے باتھ روم کی بتی تبدیل کروا لیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف سرے کے سائنسدانوں نے بتایا ہے

مزید پڑھیں  پاکستان کے سب سے طاقتور آدمی چیف جسٹس ثاقب نثا کے چچا اور کزنزلاہور میں دہی بھلے بیچتے ہیں

کہ ”باتھ رومز میں سرخ رنگ کی لائٹ لگانے سے ہماری نیند کا معیار بہت بہتر ہو سکتا ہے اور ہم رات کو اٹھ کر باتھ روم جانے کے باوجود پرسکون طریقے سے نیند پوری کر سکتے ہیں۔“
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر گروگر کا کہنا تھا کہ ”رات کواٹھ کر جب ہم باتھ روم جاتے ہیں تو اس میں موجود تیز لائٹس کی روشنی ہماری نیند کو ختم کر دیتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں دوبارہ بستر میں جا کر سونے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اگر باتھ روم میں سرخ رنگ کی دھیمی روشنی ہو توباتھ روم سے واپس بیڈ میں آتے ہی ہمیں دوبارہ نیند آ جائے گی۔“ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر وکٹوریہ ریویل کا کہنا تھا کہ ”تیز روشنی ہمیں نیند سے بیدار کر دیتی ہے اور ہمارے اعصاب کو الرٹ کر دیتی ہے جس سے ہمیں دوبارہ سونے میں دشواری ہوتی ہے اور باتھ روم سے واپس آنے پر تادیر نیند نہیں آتی۔ سرخ رنگ کی روشنی ہمارا یہ مسئلہ حل کر سکتی ہے۔“

مزید پڑھیں  کامیابی کے گر یہ کام کریں‌اور کامیاب ہو جائے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments