اگر قاتل کوئی رشتہ دار ہو اتو اُسے یہ سزا ہو گی،ننھی زینب نے اعلان کر دیا

قصور (نیوزڈیسک)زینب واقع سے متعلق نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد زینب کے والد کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق زینب کیس سے متعلق تحقیقاتی اداروں کو ایک نئی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں زینب کا قاتل زینب کو اشارہ کرتا ہے تو زینب بغیر کچھ سوچے سمجھے اس کے پیچھے چلی جاتی ہے۔جس سے یہ بات ظاہر کی جا رہی ہے کہ ممکن ہے زینب کا قاتل اس کا کوئی قریبی رشتہ دار ہو۔اس کے بعد زینب کے والد کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے اور انہوں نے نجی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زینب کا قاتل ہمارا کوئی رشتہ دار ہے تب بھی اس کو سر عام پھانسی دی جائے۔اور عبرت کا نشانہ بنا یا جائے۔یاد رہے کہ سات روز قبل زینب کو اغوا کیا گیا۔اور درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔زینب کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر میں پائی گئی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  PML-N bhi medan main agyi