اگلے مہینے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں جو بھی تماشائی یہ کام کرے گا تو اسے 50ہزار ڈالر انعام ملے گا ،ایسا اعلان ہو گیا کہ کرکٹ شائقین خوش ہو گئے

اگلے مہینے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ٹریننگ کیمپ میں تیاریاں کر رہے ہیں ،لیکن اب نیوزی لینڈ میں تماشائیوں نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں کیو نکہ نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔
نجی نیوز چینل ایکسپریس کے مطابق نیوزی لینڈ میں محدود اوورز کے میچز کے دوران ایک بار پھر تماشائیوں کو ایک ہاتھ سے کیچ تھامنے پر لاکھوں ڈالرز انعام ملے گا۔ یہ اسکیم ایک کمپنی کی جانب سے 2 برس قبل ورلڈ کپ کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی تاہم اب اس نے دوبارہ اعلان کیاکہ اس ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان محدود اوورز کے میچز میں 18 سال سے بڑی عمر اور مذکورہ کمپنی کی ٹی شرٹ میں ملبوس کوئی بھی تماشائی کسی چھکے کو باﺅنڈری سے باہر ایک ہاتھ سے کیچ کرے تو اس کو انعام ملے گا، ایسے پہلے تماشائی کو 50 ہزار ڈالر اور مجموعی طور پر اگر تمام 23 میچز میں ایک ایک کیچ تھاما جاتا ہے تو 11 لاکھ 50 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائینگے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  امریکہ کے اہم شہر مسلسل 6دھماکوں سے گونج اُٹھا،متعدد افراد ہلاک ،متعدد زخمی، حیرت انگیز انکشافات