اہم ترین شخصیت کا طلبہ کو جنسی ہراساں کرنا مہنگا پڑگیا۔۔۔حکومت نے ایسی سزاسنا دی کہ

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین کی وزارت تعلیم نے طلبا کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر ایک پروفیسر کو حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معتبر ترین اعزاز واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ کی بائہنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ پروفیسر کے بارے میں تحقیقات کے بعد علم ہوا کہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے رویے کے حامل رہے جو پیشہ وارانہ اخلاقیات اور ادارے کے ضابطہ اخلاق کی سخت خلاف ورزی تھی۔چین ڑیاؤ نامی اس پروفیسر کو یونیورسٹی میں ان کے عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔پروفیسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب یونیورسٹی کی ایک سابق طالبہ نے الزام عائد کیا کہ پروفیسر نے 13 سال قبل انہیں ایک آن لائن بلاگ کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوا۔تحقیقات کے بعد وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق مذکورہ پروفیسر سے ’ینگتزی ریور اسکالر‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا جو تدریس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو دیا جاتا ہے۔پروفیسر کو اعزاز کے ساتھ دی گئی رقم بھی واپس لے لی گئی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  فیس بک پر آپ کو کسی نے فرینڈ لسٹ سے نکال دیا ہے یا بلاک کردیا ہے تو اب آپ اس آسان طریقے سے اس بے وفا کا نام پتہ لگاسکتے ہیں