اہم ٹھکانوں پر سرکاری فوج کی بمباری،50باغی ہلاک

urdu tv online

عرب اتحادی طیاروں نے صنعاء سمیت کئی دوسرے شہروں میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50باغی مارے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کی گئی ایک خبر میں فیلڈ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ نھم گورنری میں حکومتی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے بعد شدت پسندوں کو کئی اہم تزویراتی ٹھکانوں سے محروم کردیا گیا ۔ نھم گورنری کے پہاڑی سلسلے الوعرہ میں الرمادہ اور ضبوعہ ڈیم کے درمیان ’التباب السود‘ کے مقام پر حکومتی فورسز نے کنٹرول حاصل کرلیا۔ لڑائی کے دوران متعدد 50باغی ہلاک ہوئے۔ادھر مغربی یمن کے علاقوں مآرب اور صرواح میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ تازہ لڑائی اور بم باری میں صرواح میں 8 حوثی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Lenovo ne saste Tabs launch kar diye