ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہاز میں تصادم، 32 افراد لاپتہ بڑےجانی اور مالی نقصان کا خطرہ

بیجنگ(نیوز ڈیسک ) چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی بحری جہاز میں تصادم کے نتیجے میں 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ چین کے مشرقی سمندر میں ایرانی تیل بردار جہاز اور چینی کارگو جہاز میں ٹکر ہوگئی، جس کے بعد تیل بردارجہاز سانچی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عملے کے 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔ سمندر میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے جبکہ چین کے بحری جہاز کرسٹل کے عملے کے تمام 21 چینی باشندوں کو بچالیا گیا۔ایرانی تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا جو ایک لاکھ ٹن سے زائد خام تیل لیکر جنوبی کوریا جارہا تھا کہ اس دوران مشرقی چین کے ساحل سمندر سے 257 کلومیٹردور کرسٹل جہاز سے ٹکراگیا۔ حادثے کے باعث جہاز میں آگ لگ گئی جس سے جہاز مکمل تباہ ہوگیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  خبروں میں رہنے والے سلمان خان کا نیا اقدام ویڈیو بھی دیکھیں