ایساملک سامنےآگیا جو افغانستان میں اپنا سفارتخانہ کنٹینر میں قائم کرے گا۔۔۔لیکن کیوں ـ:جانئے اس رپورٹ میں

برلن (نیوزڈیسک) جرمن حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں برس موسم گرما میں افغانستان کے لیے جرمن سفارت خانہ کابل میں کنٹینرز میں کھول دیا جائے گا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کی شائع رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جرمن سفارت خانے کی عمارت تعمیر کرنے کے لیے کم از کم چار برس کا عرصہ درکار ہے اس لئے کنٹینرز میں سفارتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج کل افغان دارالحکومت کابل میں متعین جرمن سفیر والٹر ہاسمان امریکی سفارت خانے میں دفتری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے ڈیئر اشپیگل کی رپورٹ پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ’’پاکستان میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔۔۔۔۔۔‘‘ پی ٹی آئی ٹائیگروں کو خوشخبری سنا دی گئی