urdu tv online

ایسا حیران کن جہاز ایجادکہ پوری دنیا حیران رہ گئی سفر ایسا کہ آپ کو سائنس فکشن فلم یادآ جائےگی

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بنا لیا ہے ، اس طیارے میں پچاس افراد سفر کر سکتے ہیں ۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے زمین اور پانی پر اترنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کرلیا ، اے جی 600 نامی طیارے کا حجم بوئنگ سیون تھری سیون کے برابر ہے اور اس میں چار ٹربوپراپ انجن لگے ہیں۔ اس طیارے نے چین کے جنوبی صوبے گوآنگڈونگ کے ژوہوئی ایئرپورٹ سے پرواز کی۔طیارے میں پچاس افراد سوار ہو سکتے ہیں اور اس نے بارہ گھنٹے پرواز کی ،اے جی 600 کا کوڈ نیم ’کونلونگ‘ رکھا گیا ہے۔چینی ہوائی کمپنی نے آٹھ برس کے عرصے میں یہ طیارے تیار کیا، یہ جہاز خشکی کے ساتھ ساتھ پانی میں بھی لینڈنگ کرنے اور پرواز بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا 37 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ تقریبا 39 میٹر (127 فٹ) ہے۔اس کی پہلی آزمائشی پرواز کو چینی ٹیلی وژن پر براہ راست دکھایا گیا۔ یہ ہوائی جہاز جنگلات اور دیگر مقامات پر لگی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پنجاب کے اہم شہر ۔۔عابد شیر علی کاجلسہ:ایسا بیان دے دیا کہ (ن)لیگ کے دوڑیں لگ گئیں